خدیجہ مالکی: صبر و رضا کا پیکر
نہایت پردہ دار اور کم گو خاتون تھیں ، آپ نے اپنے لئے کچھ نہیں مانگا ، نہ جاہ و حشم کی چاہت کی، آپ حسن تربیت ، انکار ذات اور حب خداوندی میں اپنی مثال آپ تھیں،اللہ کی اطاعت اوراس کے دین کی دعوت کے لئے خود کو وقف کر رکھا تھا، حیا اور وقار کی چادر میں لپٹی خاموش داعیہ تھیں،۴؍ جمادی الثانیہ ۱۴۳۶ھ مطابق ۲۵؍ مارچ ۲۰۱۵ کو ‘‘الرباط’’ کے محلہ ‘‘السویسی’’ میں اپنے گھر پر فوت ہوئیں، وفات کے وقت عمر ۶۳؍سال تھی، یہ وہی خاتون ہیں جو امام عبد السلام یاسینؒ کے ساتھ دعوت الی اللہ اور جہاد فی سبیل اللہ کے تمام مراحل میں شانہ بہ شانہ رہیں، اور اس راہ میں جو دشواریاں اور پریشانیاں آئیں ان کو صبر ورضا کے ساتھ برداشت کیا۔