ل یاسین: اور ان کا دینی و دعوتی تعاون
‘‘جماعت العدل و الاحسان’’ کی تعمیرو ترقی کے مراحل طے نہ ہوتے اگر اللہ کے فضل و احسان کے ساتھ آپؒ کے اہل خانہ بشمول زوجۂ محترمہ، فرمانبردار اولاد اور وفادار رشتہ داروں کا مخلصانہ تعاون نہ ہوتا،جو قید و بند ، ناکہ بندی اور گرفتاری کے مشکل ترین حالات میں بھی امام عبد السلام یاسینؒ کی دعوت کے حلیف و مددگار بنے رہے،خصوصی ملاقاتوں ، عالم محفلوں اور گھنٹوں گھنٹوں چلنے والی مجلسوں میں مرد و خواتین ، عام زائرین اور مہمانوں کی دل کھول کر خدمت کرتے، ‘‘جماعت العدل والاحسان’’ کے وجود ، نشو ونما او رترقی میں ان حضرات کا بڑا تعاون رہا ہے، وہ دعوت کے کام میں ہر موقع پر صبر و توکل، اور تواضع و خاکساری کا پیکر بنے رہے، خصوصاً مہمانوں کے دن رات لطف و احسان اور سلوک کا معاملہ کرتے، اللہ انہیں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے ، آمین۔