احمد الملاخ رحمہ اللہ.. جماعت کی تاریخ اولین کا ایک روشن نام
۱۰؍ صفر ۱۴۳۲ھ احمد الملاخ رحمہ اللہ کی وفات پر امام عبد السلام یاسینؒ کے کلمات:
میری یہ بات جماعت العدل والاحسان سے وابستہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں…
آپ میں سے اکثر کو یاد ہوگاکہ احسان و سلوک کی دعوت اور جماعت العدل و الاحسان کے پیغام کووہ شخص اچھی طرح نہیں سمجھ سکتا جو اس جماعت کے ابتداء اور ‘‘المنھاج النبوی، تربیۃ و تنظیما و زحفاً’’ کے اس بنیادی پیام کو نہ سمجھتا ہو، اور وہ پیام ‘صحبت ’ ہے، بڑا جامع اور اہم پیام ہے، ہر خیرکا طالب اور کلمہ حق کو بلند کرنے والا اس لفظ صحبت کے معنی و مفہوم سے تجربۃً گزرتا ہے۔
جو شخص بھی جماعت العدل و الاحسان کی ابتداء ، انتہاء اور درمیان کی تاریخ لکھے گا اس کے سامنے ایک نام ابھر کر آئے گا جس کا جماعت کی تاسیس و ترقی میں بڑا کردار رہا ہے، جماعت کی تاریخ کی پیشانی پر ایک روشن نام ہمیشہ چمکتا رہے گا، اور وہ نام احمد الملاخ رحمۃ اللہ علیہ کا ہے۔