We are apologize for the inconvenience but you need to download
more modern browser in order to be able to browse our page

Download Safari
Download Safari
Download Chrome
Download Chrome
Download Firefox
Download Firefox
Download IE 10+
Download IE 10+

محمد العلوی السلیمانی.. کیا خوب آدمی تھا ….

محمد العلوی السلیمانی ؒ کے تعزیتی جلسہ میں امام عبد السلام یاسینؒ کے تعزیتی کلمات(۳؍ ذی الحجہ ۱۴۲۹ھ؁ مطابق ۲؍ دسمبر ۲۰۰۸؁):

‘‘کیسا زبردست آدمی آج فوت ہوا ہے، اور اس کی وفات سے امت کا کتنا بڑا خسارہ ہوا ہے ، یہ وہ فرد ہے جو زیور اخلاق سے آراستہ تھا ، لوگوں کا محبوب و پسندیدہ تھا،پیار ے نبی ﷺ کا فرمان ہے: جس کے نیک ہونے کی چار لوگ گواہی دے دیں وہ جنت میں داخل ہوگیا،اور یہ وہ فرد ہے جس کے نیک ہونے کی گواہی چار کیاچالیس ہزار بلکہ اس سے زیادہ لوگوں نے دی،اور وہ سب اس سے محبت رکھتے تھے،اللہ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنے دامن عفو میں جگہ دے، اور سابقین و مقربین میں ان کا شمار فرمائے، آمین۔ ہم گواہی دیتے ہیں کہ وہ جماعت کے اولین افراد میں سے تھے، انہوں نے حق کی نصرت اس زمانہ میں کی، جبکہ لوگ پیچھے ہٹ رہے تھے، اور شک و تردد کا شکا ر تھے ،اور اللہ کے دشمنوں سے ڈرتے تھے۔

محمد العلوی جیسے  لوگوں کوہر محاذ پر یاد کیا جاتا ہے،جو اللہ کے سلسلہ میں ملامت گروں کی پروا نہیں کرتے،جماعت کی ابتداء ہی سے انہوں نےنصرت کی، جان سے، مال سے، کوشش و محنت سے،اللہ سے دعا ہے کہ وہ انہیں جنت میں داخل ہونے والی پہلی جماعت میں شامل فرمائے۔

اور وہ لوگ کہ ان کے لئے ہماری بھلائی سبقت کر گئی  یہ لوگ جہنم سے دور رکھے جائیں گے،وہ اس کی آہٹ تک نہیں سنیں گے ، اوروہ اپنی من چاہی چیزوں میں ہمیشہ رہیں گے ، وہ بڑی گھبراہٹ میں نہیں ڈالے جائیں گے، اور فرشتے ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے،یہ وہ تمہارا وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔  محمد العلوی السلیمانی اپنے رب کے حضور جا پہونچے،آج ان کی وفات کا دن ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان کی اور ہماری خطاؤں سے درگزر فرمائے،انہیں پاک  مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں رکھے، انہیں اور ہمیں اپنی وسیع و عریض جنت میں جگہ عنایت فرمائے،اور دین کی دعوت ، کار جہاد کو جاری رکھنےاور حق کا آوازہ بلند کرنے  کے لئے ان کا نعم البدل عطا فرمائے،آمین ۔ بیشک وہی سننے والا اور قبول کرنے والا ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اس کے رسول ہیں۔