We are apologize for the inconvenience but you need to download
more modern browser in order to be able to browse our page

Download Safari
Download Safari
Download Chrome
Download Chrome
Download Firefox
Download Firefox
Download IE 10+
Download IE 10+

1993 | مومنوں کی کتاب روشنی کے مصنف

اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ یہ اونگھتے سوتے کو جگاتی ہے، سکون میں تموج پیدا کرتی ہے ، مؤمن مرداور عورتوں کو ان کی خواہشات نفس سے روکتی ہے ، ہادئ برحق سے دعاہے کہ وہ اس کے ذریعہ مؤمن مرداور مؤمن عورتوں کا قلق، ان کا انتظار ختم کرے ، اور غافل بندوں اور بندیوں کا شک دور کرے ، پھر ان کی روح کی گہرائیوں میں یہ بات اتر جائے کہ ‘‘ میں اللہ کا بندہ یا بندی ہوں ، میں اپنی ذات سے ناواقف ہوں، ہائے افسوس میری غفلتوں اور کوتاہیوں پر ، ہر وقت یہ سوال اس کے دل میں رہے کہ میرا اپنے رب پر کیا اعتماد ہے ؟ میں اپنے رب کے سلسلہ میں کتنا مخلص ہوں ؟ اس کی رضامندی کے لئے میں کتنا کوشاں ہوں ؟ کیا میں ان مخلصین میں ہوں جو اپنے پروردگار کو خوف و امید کے ساتھ پکارتے ہیں؟کیا مجھے صادقین کا یقین حاصل ہے؟ کیا میں اللہ کو بحیثیت رب، محمدﷺ کو بحیثیت پیغمبر ،اور اسلام کو بحیثیت دین تسلیم کرتا ہوں؟اللہ کی رضامندی اور حصول جنت کی کوشش کرنے والوں کی سعی میں میرا کتنا حصہ شامل ہے ؟ میں اس کے لئے کتنا فکر مندی ہوں؟’’