۱۹۷۴ بیماروں اور پاگلوں کے ساتھ نظر بندی
‘‘سن ۱۳۹۴ھ مطابق ۱۹۷۴ میں میں نے رسالہ ‘‘الاسلام أو الطوفان ’’ لکھا،جس کی وجہ سے مجھے حوالات میں رکھا گیا، ڈیڑھ سال تک امراض قلبیہ کے اسپتال میں اور دو سال تک پاگلوں کے اسپتال میں،میرے دو عزیز وں محمد العلوی اور أحمد الملاخ کا اس کتاب ‘‘ الاسلام أو الطوفان’’ کی اشاعت میں بڑا تعاون رہاہے،اس کی وجہ سے انہیں پولیس کے ہاتھوں بڑی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا، ۱۵؍ ماہ ان پر ایسے گزرے کہ انہیں سخت سردی میں رکھا گیا ، جہاں انہیں پٹرول ملی ہوئی خشک روٹی اور دھول مٹی والی دال کھانی پڑی، لا حول ولا قوۃ الا باللہ’’۔