۱۹۴۷ مرکز تکوین المعلمین میں داخلہ
معہد ابن یوسف میں چار سال امتیاز کے ساتھ گزار لینے کے بعد آپؒ نے ٹیچر بھرتی ٹریننگ میں ٹیسٹ دیا ، جہاں کی کامیابی نے آپ کے سامنے ایک نئی دنیا کھول دی، اور ذاتی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا ایک نیا موقع ہاتھ آیا،مراکش سے الرباط منتقلی سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، معہد ابن یوسف میں دور دور علاقوں سے آنے والے طلبہ سے ربط و تعلق اور ملاقات و تعارف سے آپ کے حواس خمسہ بیدار ہوئے ، اور تنافس اور جذبہ مسابقت سے آپ کی خوابیدہ صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں۔