۱۹۴۲ معہد ابن یوسف میں
امام عبد السلام یاسینؒ نے معہد ابن یوسف میں چار سال گزارے ، جہاں وہ اپنے ہم عصروں میں ہمیشہ ممتاز رہے، اوراس امتیاز میں بہت کچھ دخل آپ کی عربی زبان پر دسترس کا بھی تھا، تعلیم کے آخری مراحل میں آپ کو دیگر اجنبی زبانوں سے بھی انس پیدا ہوا ، چنانچہ آپ نے نہایت شغف سے انہیں سیکھا ، اور جو بھی کتابیں اور مجلات ہاتھ لگ جاتے سب پڑھ ڈالتے، اس وقت آپ اپنی عمر کی ۱۹؍ بہاریں مکمل کر چکے تھے۔