۱۹۳۲ نشو نما
امام عبد السلام یاسینؒ نے بیک وقت شہری و دیہاتی زندگی گزاری، شہر مراکش کے اپنے چھوٹے سے خاندان میں رہنے کے باوجود دیہات سے آپ کا برابرتعلق رہا، بچپن میں برابر آپؒ گاؤں جاتے ، وہاں کی فطری زندگی کا مشاہدہ کرتے ، کیسے لوگ فطرت سے قریب زندگی گزارتے ہیں، ایسی زندگی جو رہٹ کے پانی کی طرح صاف و شفاف اور میٹھی ہے، اور شہری زندگی کی دشواریوں اور کدورتوں سے پاک صاف ہے، گاؤں کی زندگی سے ربط اور وہاں کے ماحول اور معاشرہ کا آپؒ کی زندگی پر نمایایں فرق پڑا۔