والدہ محترمہ الحاجہ رقیہ
آپ ؒ کی والدہ رقیہ بنت احمدؒ ۱۹۰۴ میں پیدا ہوئیں ،ان کا عقد ان کی پھوپھی کے ایک لڑکے محمد الحاحی بن سلاّم سے ہوا ، جو ۵۵؍ سا ل سے زائد عمر کے تھے، آپؒ ناخواندہ لیکن طاقتور شخصیت کی مالک خاتون تھیں،ذکر الہی سے کبھی تھکتی نہ تھیں، صابرہ تھیں، اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت گر کی پرواہ نہیں کرتی تھیں،۱۹۸۷ میں راہیٔ ملک عدم ہوئیں، اللہ انہیں اپنے دامن عفو میں جگہ دے۔